ملاکنڈ ،ضلع بھر میں آئس کے فروخت پر پابندی

ملاکنڈ ،ضلع بھر میں آئس کے فروخت پر پابندی

پشاور( سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ شاہدمحمو د نے ضلع بھر میں آئس نشے کی خرید وفروخت پر دفعہ 144 کے تحت مکمل پابندی لگائی ہے۔ یہ پابندی آئس نشے کی لعنت کے روک تھام کیلئے عمل میں لائی گئی ہے جس کا اطلاق عرصہ ایک مہینے کیلئے نافذالعمل ہوگاجبکہ اس کی خلاف ورزی کرنے پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت کاروائی کی جائے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر