پشاور ، محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کیلئے ، سرچ اینڈ سٹرائیک

پشاور ، محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کیلئے ، سرچ اینڈ سٹرائیک

پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر سرچ اینڈ سٹرائیک اور ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لاتے ہوئے تخریب کاری،اغوائیگی، قتل اقدام قتل اوردیگر سنگین مقدمات میں مطلوب4 اشتہاری مجرموں اور3منشیات فروشوں سمیت دیگر جرائم میں ملوث 65 افرادکو گرفتار کر لیا گرفتار افراد کے قبضے سے 3کلاشنکوف،16 پستول،8رائفل ، مختلف بور کے سینکڑوں کارتوس، 17 کلو چرس اور500گرام ہیروئن بر آ مد کرکے مقدمات درج کرلئے گئے تفصیلات کے مطابق سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کی نگرانی میں محرم الحرام سے قبل پشاور شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر شہربھر میں سرچ اینڈ ٹارگٹڈ آپریشنز میں مزید تیزی لانے کے ساتھ ساتھ دیگر مختلف کارروائیا ں بھی کی گئیں ہیں جن کے دوران قتل، اقدام قتل ،اغوائیگی اوردیگر سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجر مان پیر کریم شاہ ولد محمد شاہ ،کر مل ولد محمود ساکنان متنی ، شیر جانان ولد عبدالجنان سکنہ ہنگو اورجہانگیر ولد خالو سکنہ موسٰی زئی کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ حیات آباد پولیس نے جمرود روڈ کارخانو چیک پر ناکہ بندی کے دوران آلٹو موٹر کار نمبر یES-803 کو روک کر تلاشی لینے پر 10 کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم صادق خان ولد سعادت خان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ایک دوسری کارروائی کے دوران موٹر سائیکل نمبر FE-7420 کو روک کر تلاشی لینے پر 1100 گرام چرس برآمد کر کے ملزم اجمیر شاہ ولد خائستہ جان کو گرفتار کر لیا،اسی طرح تھانہ گلبہار پولیس نے امامیہ کالونی میں ناکہ بندی کے دوران ملزم آیاز علی ولد یعقوب سکنہ امامیہ کالونی کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے 3 کلو گرام چرس برآمد کرلی ہے اسی طرح پشاور پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران دیگر جرائم میں ملوث 65افرادکو گرفتارکرلیا جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 3کلاشنکوف،16 پستول،8رائفل اور مختلف بور کے سینکڑوں کارتوس بر آمد کرنے کے ساتھ چرس بھی بر آمد کر لی ہے اسی طرح تمام کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 17 کلو چرس اور500گرام ہیروئن بر آ مد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر