مردان میں کلاس ڈی اڈوں کی منتقلی سے ٹریفک پر قابو پایا جاسکے گا ،نائب ناظم

مردان میں کلاس ڈی اڈوں کی منتقلی سے ٹریفک پر قابو پایا جاسکے گا ،نائب ناظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان( بیورورپورٹ)تحصیل کونسل کے نائب ناظم مشتا ق سیماب نے کہاہے کہ کلاس ڈی اڈوں کی جنرل بس اسٹینڈ کی منتقلی سے ٹریفک جام کے مسائل حل ہونے کے ساتھ ساتھ عوام کو بہتر سفری سہولیات مہیا ہو گی۔وہ اپنے دفتر میں کلاس ڈی اڈوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔اجلاس میں تحصیل افسر ریگولیشن سہیل خان،پیر اعظم ،فضل النبی،لیاقت مرزا، ٹرانسپورٹ یونین کے لیاقت خان ،حشمت آفریدی اور دیگر بھی موجود تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل نائب ناظم مشتاق سیماب نے کہاکہ ٹی ایم اے کی رٹ ہر حال میں بحال کریں گے اور تحصیل کونسل کے اثاثہ جات عوام کی امانت ہے۔انہوں نے کہاکہ کلاس ڈی اڈوں کو جنرل بس سٹینڈ منتقل کرنے سے ٹی ایم اے کے آمدن میں اضافہ ہو گا اور ایک ہی جگہ پر عوام کو سفری سہولیات مہیا ہو گی۔