مہمند ، ایمرجنسی ریسکیو میں اقرباء پروری اور امن مانیوں کیخلاف مظاہرہ

مہمند ، ایمرجنسی ریسکیو میں اقرباء پروری اور امن مانیوں کیخلاف مظاہرہ

پشاور(سٹی رپورٹر)خیبر پختونخوا ایمر جنسی ر یسکیو میں بذریعہ اشتہار اسامیوں پر کامیاب ہونے والے امیدواروں نے اسامیوں میں اقر اباء پروی اور من مانیوں کے خلاف پشاور پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا مظاہر ین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا ر کھے تھے جس پر محکمے کے خلاف نعرے درج تھے ۔مظاہر ے کی قیادت منان خان نے کی ۔اس موقع پر سیلا ب خان، شب نیاز ، انور الحق اور د یگر بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ ایمر جنسی ر یسکیو 1122نے جنوری 2016میں اسامیوں کا اشتہار د یا تھا جس میں ریسکیو میں مختلف اسا میاں دی گئی تھی پھر ہم نے فزیکل اور تحریری ٹسٹ پاس کر کے ہمیں شارٹ لسٹ کیا گیا ۔انہوں نے کہاکہاب تقر یبا 2سا ل گزر نے کے باوجود محکمے کی طرف سے ہمیں کچھ جواب موصو ل نہیں ہوا ۔انہوں نے کہاکہ بار بار را بطے کر نے پر اب افسران بالا کہہ ر ہے کہ الیکشن کمیشن نے پابندی عائد کر دی ہے محکمے نے اپنی من پسند افراد کو بھر تی کیا گیا۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان ، وزیر اعلیٰ محمود خان اور د یگر سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے ساتھ سراسر ظلم اور نا انصافی ہو ر ہی ہیں ہمیں انصاف فراہم کیا جا ئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر