قادیانیوں کو مسلط کرنے کی تمام کوششیں ناکام بنائیں گے ،الحاج ممتاز خان

قادیانیوں کو مسلط کرنے کی تمام کوششیں ناکام بنائیں گے ،الحاج ممتاز خان

تیمرگر ہ( بیورورپورٹ ) سی پیک منصوبے کے خلاف سازشیں جاری ہے ،قادیانیوں کو مسلط کرنے کی تمام تر کوششوں کو ناکام بنایا جائیگا ،ان خیالات کا اظہار جمعیت علما ے اسلام سعودی عرب ( الریاض ) کے نومنتخب جنرل سیکرٹری الحاج ممتاز خان نے مختلف مقامات سے آئے ہو ئے کارکنوں سے گفتگومیں کیا ،لحاج ممتاز خان نے واضح کیا کہ پاک چاینہ اقتصادی راہ داری سے خطے میں معاشی انقلاب برپا ہو گا ،موجود ہ حکومت کی جانب سے مذکورہ منصوبے حوالے سے سردمہری او رقادیانیوں کی اہم مناصب پر تعیناتی سے نظریاتی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ،انہوں نے کہا کہ قاید جمعیت مولانا فضل الرحمٰن اس وقت پوری اُ مت کے ترجمان ہے ،دینی مدارس کورجسٹریشن اور نصاب کے نام پر حکومتی اختیار میں دینے کے تمام سازشوں کو ناکام بنایا جائیگا ،انہوں نے کہ دھاندلی زدہ جلد اپنے انجام کو پہنچ جائیگی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر