پشاور ،حاجی کیمپ ضلع مہمند کا رہائشی لیپ ٹاپ سے محروم

پشاور ،حاجی کیمپ ضلع مہمند کا رہائشی لیپ ٹاپ سے محروم

پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور کے حاجی کیمپ اڈہ میں چوروں نے قبائلی ضلع مہمند کے رہائشی کو لیپ ٹاپ اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کر دیا ۔ مہمند کے علاقہ شیران کے رہائشی امام حسین ولد عباس شیر (مرحوم)نے پہاڑی پورہ تھانہ میں ایف آر درج کرتے ہوئے پولیس کو بتایاکہ وہ گزشتہ روز حاجی کیمپ اڈہ کے اندر مسجد میں نماز پڑھ رہے تھے اور اپنا بیگ قریب رکھ دیا تاہم نماز ادائیگی کے بعد بیگ موجود نہیں تھا ۔ انہوں نے کہاکہ بیگ میں لیپ ٹاپ ، میٹرک اور ایف ایس سی کے اسناد ، میری والدہ کا سمارٹ کارڈ ، والد کی فوتگی اور آمدنی سرٹیفیکیٹ ، یونیورسٹی سٹوڈنٹ کارڈ ، ایم ایس سی جیالوجی کے دو سمسٹر ز کے ٹرانسکرپٹ ، یو بی ایل کا چیک اور دیگر دستاویزات پڑے تھے جو چور لے گئے ۔پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں تاہم ابھی تک کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔امام حسین نے آئی جی پولیس سمیت تمام متعلقہ حکام سے مطالبہ بھی کیا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے اقداما ت کرے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر