ڈیرہ ، گھرجانے والاشخص مخالفین کی فائرنگ سے قتل

ڈیرہ ، گھرجانے والاشخص مخالفین کی فائرنگ سے قتل

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)جندر کے علاقہ میں قتل مقاتلے کی دشمنی کے شاخسانہ کی وجہ سے گھرجانے والاشخص مخالفین کی فائرنگ سے قتل ‘واقعے کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ یارک محمدرمضان بلوچ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ‘تفتیش شروع ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ یارک کے علاقہ جندرمیں سمیع اللہ نامی شخص گھرجارہاتھاکہ راستے میں مخالفین نے اس پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پرجاں بحق ہوگیا۔ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرارہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق فریقین میں قتل مقاتلے کی دشمنی تھی ۔ واقعے کی اطلاع پر ایس ایچ او یارک محمدرمضان بلوچ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اوراس واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر