A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے اے ایف آئی سی کیلئے 10 لاکھ روپے کا عطیہ

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے اے ایف آئی سی کیلئے 10 لاکھ روپے کا عطیہ

Sep 12, 2018

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کاڈیالوجی کو ذاتی طور پر 1 ملین روپے عطیہ کا چیک دیا ہے ۔ چیئرمین سینیٹ نے یہ چیک کمانڈنٹ اے ایف آئی سی / این آئی ایچ ڈی میجر جنرل سہیل عزیز کے حوالے کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ صحت کے شعبے میں اے ایف آئی سی کی خدمات قابل ستائش ہیں جس سے نہ صرف دفاعی اداروں کے ملازمین بلکہ عام لوگ بھی استفادہ کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اے ایف آئی سی ملک کا ایک بہترین اثاثہ ہے ۔ مخیر حضرات کو اس ادارے کی خدمات کو مزید موثر بنانے کیلئے بھر پور تعاون کرنا چاہیے ۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ یہ ادارہ صحت کے شعبے خاص طور پر سرکاری ہسپتالوں کیلئے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے ۔ اگرچہ اس کا بجٹ صحت کے شعبے میں دیگر بڑے اداروں کے مقابلے میں بہت کم ہے لیکن کارکردگی اور معیار کے لحاظ سے باقی اداروں سے کہیں آگے ہے۔اس ادارے کی طرز پر صحت کے شعبے میں دیگر سرکاری اداروں کو بھی فعال بنانے کی ضرورت ہے ۔

عطیہ

مزیدخبریں