A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

حکومت مذہبی ہم آہنگی کو یقینی بنائے،ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی

حکومت مذہبی ہم آہنگی کو یقینی بنائے،ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی

Sep 12, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے نئے ہجری سال پر تمام عالم اسلام کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں نئے ہجری سال کی آمد پر جاری اپنے بیان میں اس امید کا اظہار کیا کہ ان شاء اللہ 1440 ہجری سال پاکستان سمیت پورے عالم اسلام میں اسلام کی بلندی ،امن و خوشحالی اور اتحاد و یکجہتی کا باعث ثابت ہوگا مسلمانوں کا ہجری سال کا آغاز و اختتام قربانی سے عبارت ہے۔ اسلام کی سر بلندی کلمہ حق کیلئے مسلمانوں سے ایثار و قربانی کا جذبہ کوئی بھی طاقت ختم نہیں کر سکتی۔ صوبائی امیر نے یکم محرم الحرام کو خلیفہ ثانی حضرت عمر فارو قؓ کی شہادت کے موقع پر خیبر پختونخواہ میں عام تعطیل کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے زور دیا کہ حکومت محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی کو برقرار اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے تاکہ کسی بھی شر پسند کو اتحاد بین المسلمین کے خلاف سازش کرنے کا موقع نہ ملے۔

مزیدخبریں