وزیراعظم عمران خان جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے‘فواد چوہدری

وزیراعظم عمران خان جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے‘فواد چوہدری

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔یہ وزیراعظم کا سعودی عرب کا پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا جس کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے‘وزیراعظم عمران خان دورے میں عمرہ ادا کریں گے اور روضہ رسول اللہؐ پر حاضری بھی دیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے تاہم دورے کی حتمی تاریخ کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا سعودی عرب کا پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا جس کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم دورہ سعودی عرب میں سعودی فرمانروا اور ولی عہد سمیت دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان دورے میں عمرہ ادا کریں گے اور روضہ رسول اللہؐ پر حاضری بھی دیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر