چکوال،دوبیٹیوں نے والد کو تیزدھارآلے سے قتل کردیا

چکوال،دوبیٹیوں نے والد کو تیزدھارآلے سے قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)قصبہ میانی تھانہ کلر کہار کے علاقے میں خون سفید ہوگیا ، دو بیٹیوں نے والد کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔ علیم الرحمن ولد عبدالکریم سکنہ میانی نے درخواست دی کہ وہ گھر داخل ہوا تو دیکھا کہ اس کی ہمشیرہ ملزمہ مصبحہ کریم کے ہاتھ میں گھوٹنا تھا وہ اور سمیعہ کریم کچن میں تھیں جو اسے دیکھ کر بھاگ گئیں جو کمرہ میں جاکر دیکھا تو والد عبدالکریم خون میں لٹ پت پڑا تھا جس کے سر پر تشدد اور تیز دار آلہ کے زخم تھے اور کان و منہ سے خون نکل رہا تھا جن کو لیکر ہسپتال پہنچا تو وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوئے وجہ عناد والد کی گھر میں ڈانٹ ڈپٹ ہے۔ سب انسپکٹر ہومیو سائیڈ سرکل خاور سعید نے مقدمہ درج کر کے ملزماؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔