قائداعظم نے قیام پاکستان کیلئے انتھک محنت کی،سردارفاروق طاہر

قائداعظم نے قیام پاکستان کیلئے انتھک محنت کی،سردارفاروق طاہر

مظفرآباد (وقائع نگار خصوصی)آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر و ڈپٹی سپیکر اسمبلی سردار فاروق احمدطاہر نے بانیء پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے 70ویں یوم وفات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ پاک اُن پرکروڑوں رحمتیں نازل کرے۔ اُنہوں نے مُلک پاکستان کے قیام کے لیے دن رات انتھک محنت کی ۔ اغیار کی سازشوں اور ہندوؤں کی چالوں کو بھانپ کر مظبوط قدم اٹھائے۔ اُنہیں ہر میدان میں کامیابی نصیب ہوتی رہی۔ قرارداد لاہور قرارداد پاکستان بن گئی۔ 1940ء سے الگ وطن کی جدوجہد کا آغاز ہوا، بانیء پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے14اگست1947ء کو انتہائی کم عرصہ میں پاکستان کو قائم کر کے دکھایا۔ یہ اُن کا بہت بڑا کارنامہ تھا اس میں اُن کی بہن محترمہ فاطمہ جناح، شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال، لیاقت علی خان، محمد علی جوہر، مولانا شوکت علی جوہر سمیت قائد کے ساتھیوں اور برصغیر کی مُسلم آبادی سمیت مظالم کی شکار اقلیتوں نے بڑھ کر کردار ادا کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ آج قائد اعظمؒ سمیت قیام پاکستان کے قائدین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے عہد کرتے ہیں کہ شہ رگ پاکستان کو آزاد کروا کر تکمیل پاکستان کا ادھورا خواب پُورا کریں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر