A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

آزادکشمیر یونیورسٹی مظفرآباد میں جاب فیئرمیلہ کل سجے گا

آزادکشمیر یونیورسٹی مظفرآباد میں جاب فیئرمیلہ کل سجے گا

Sep 12, 2018

مظفرآباد (وقائع نگار خصوصی)ہزاروں گریجویٹس کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے آزادجموں وکشمیر یونیو رسٹی مظفرآباد میں جاب فیئر میلہ کا کل سجے گا،صدر ریاست منفرد نوعیت کے ایونٹ کا افتتاح کریں گے،،ملک بھر کے 30سے زائد کاروباری اداروں کی جاب فیئر میں شرکت متوقع ہے ،وائس چانسلر آزادجموں وکشمیر یونی ورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے بتایا کہ اس اہم پروگرام کا مقصد جامعہ کشمیر کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے طلبہ کیلئے مستقبل کے حوالے سے منصوبہ بندی اور ملازمت کے حصول کیلئے راہیں ہموار کرنا ہے،جامعہ کشمیر کا مقصد جہاں ریاست میں اعلیٰ تعلیم کا فروغ ہے وہاں فارغ التحصیل طلبہ کیلئے باعزت روزگار کو آسان بنانا بھی ہماری ترجیح ہے۔ترجمان جامعہ کشمیر کے مطابق بزنس انکوبیشن سینٹر کی جانب سے 13ستمبر2018کو منعقدہ جاب فیئر میں ملک بھر سے30 سے زائد بنک،کاروباری ادارے اور پرائیویٹ کمپنیز شرکت کریں گی۔ جاب فیئرمیں پاکستان کی بڑی تجارتی کمپنیاں اور بنک اپنے سٹال لگائیں گے۔ جہاں طلبہ اپنے آئیڈیاز سامنے لانے لانے کے علاوہ تجارتی کمپنیوں کے ساتھ متعارف بھی ہوں گے۔ جاب فیئرمیں شریک ادارے اپنی ضرورت کے مطابق ٹیلنٹ کو سلیکٹ کرینگے ،اس پروگرام سے جہاں روزگار کے مواقع ملنے کے امکانات ہونگے وہاں بے روزگاری میں کمی واقع ہونے میں مدد مل سکتی ہے۔اس حوالے سے ڈائر یکٹر بزنس انکوبیشن سینٹر محسن پرویز بانڈے نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی کو بتایا کہ جاب فیئرمیں سٹیٹ بنک آف پاکستان ، نیشنل بنک، مسلم کمرشل بنک، بنک آف آزادجموں وکشمیر ،Canon Home Appliances، IWCCI، سکل ڈویلپمنٹ کونسل، سپرئیر کالج، پی سی ہوٹل، MadMob Adv.Co، سپیشل کمیونیکشن آرگنائزیشن، محکمہ سیاحت، ECO Pack Ltd، ڈالڈا فوڈز لمٹیڈ، ایل یو بسکٹ، مون کریشنز ، Nestle، صوفی کوکنگ آئل، Kopak Paints، Jumpstart Pakistan، اپیکس ورلڈ، فوجی فوڈز، حبیب بنک، پنجا ب آئل ملز، مون ٹریڈز، Bee Energy سمیت دیگر ادارے شریک ہونگے۔ جاب فیئر کے موقع پر منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی آزادکشمیر کے صدر سردار محمد مسعود خان ہوں گے۔جبکہ ایگزیکٹو وائس پریزڈینٹ اصغر جمال خصوصی برینفگ بھی دینگے۔

مزیدخبریں