سیز فائرلائن پر بھارتی فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں،شاہ غلام قادر

سیز فائرلائن پر بھارتی فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں،شاہ غلام قادر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد (وقائع نگار خصوصی)آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر و ڈپٹی سپیکر سردار فاروق احمد طاہر نے بھارتی افواج کی جانب سے سیز فائر لائن سماہنی سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت کی ہے جس میں ایک شہری گفتار حسین خان شہید ہو گیا ۔ سپیکر و ڈپٹی سپیکر اسمبلی نے شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے گہرے دُکھ و صدمے کا اظہار کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بُزدل دُشمن نہتے شہریوں کو مظالم کا نشانہ بنا رہا ہے۔ اسطرح کے واقعات کا اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو سخت نوٹس لینا چاہیے۔ سپیکر و ڈپٹی سپیکر اسمبلی نے کہا کہ ظُلم پھر ظُلم ہے بڑھتا ہے تو مت جا تا ہے۔