بااثرمنظم گروہ نے علاقہ کٹکیر کے عوام کاجینا دوبھر کردیا
مظفرآباد(بیورورپورٹ) بااثرمنظم گروہ نے علاقہ کٹکیر کے عوام کاجینا دوبھر کردیا ہے ۔اقدام قتل کے تین ملزمان ضمانت پر رہاکرالئے گئے ہیں جس سے علاقہ کا امن متاثر ہو رہا ہے۔ دو ملزمان کو تاحال گرفتار ہی نہیں کیا جاسکا ۔ زخمی نوجوانوں کے بھائی اجمل خان نے معززین علاقہ عبدالحفیظ ‘ عجائب خان اور دیگر کے ہمراہ صحافیوں کو بتایاکہ منظم مافیا گروہ کے ملزمان نے میرے بھائی اور کزن کو گولیاں ماریں جو شدید زخمی ہوکر ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ چار ملزمان قیوم اس کے دو بیٹے جبار ‘ غفار اور نسیم کو گرفتار کیاگیا جس میں سے تین نے ضمانت کروالی ہے ۔اب علاقہ کے امن کو پھرسے خطرہ ہے ۔ ملزم افتخار اندرون ملک فرار ہے جبکہ ملزم رئیس سعودی عرب فرار ہو گیا ہے۔گرفتار ملزم کو چھڑانے کیلئے مافیا سرگرم ہے ۔ ان بااثر ملزمان سے اہل علاقہ کو خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے صدر ‘وزیراعظم ‘ چیف جسٹس اورآئی جی پولیس سے اپیل کی کہ روپوش ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے اورتمام نیٹ ورک کیخلاف موثر کارروئی کی جائے ۔تاکہ اس گھناؤنے فعل میں ملوث افراد کیلئے نشان عبر ت بن جائیں ۔لوگوں کی جان ومال اور عزتیں تک محفوظ نہیں ہیں۔یہ گروہ بہت مضبوط ہے ۔اعلیٰ سطح پر ایکشن لیا جانا ضروری ہے۔اگر یہ ملزمان قانون سے بچ گئے تو علاقہ کا امن تار تارہو جائے گا۔ ہمیں یقین ہے پولیس اورانتظامیہ موثر کارروائی کرے گی۔