عمران خان پاکستان میں انصاف کا نظام قائم کرینگے،امتیازاعوان

عمران خان پاکستان میں انصاف کا نظام قائم کرینگے،امتیازاعوان

مظفرآباد(سٹی رپورٹر)تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی رہنماء امتیاز اعوان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان میں انصاف کا نظام قائم کرینگے۔ تمام چور ‘لٹیروں سے پائی پائی کا حساب لیا جائیگا۔عمران خان ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے۔ ملکی معیشت بہتر ہو گی ۔ روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔ عوام نے عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف پر بھرپور اعتما د کا اظہار کرکے ثابت کردیا ہے کہ پی ٹی آئی ہی پاکستان کی حقیقی جماعت ہے ۔ بہت جلد آزادکشمیر میں بھی بڑی تبدیلی آئے گی ۔ بیرسٹر سطان کی قیادت میں حکومت قائم ہو گی۔گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے بعداب تحریک انصاف آزادکشمیرکی بھی سب سے بڑی جماعت بن کرسامنے آئے گی۔آزادکشمیر کی دھاندلی زدہ حکومت بس آج گئی کل گئی ۔ ان کو خود ہی بڑی جلدی ہے ۔عمران خان نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں ہی مظلوم کشمیریوں کے حق میں اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے جاندار آواز بلند کی ہے ۔ ایک لیڈر ہی مودی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرسکتا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر