لوگ جوق درجوق پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں،راجہ نوید

لوگ جوق درجوق پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں،راجہ نوید

مظفرآباد(سٹی رپورٹر)امیدوار اسمبلی حلقہ کھاوڑہ اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء راجہ نوید خان نے کہاہے کہ لوگ جوق در جوق پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں۔ عوام کی اکثریت تبدیلی کے نعرے کاساتھ دے رہی ہے ۔ حلقہ کھاوڑ ہ سے موروثی سیاست کا نظام ختم ہونیوالا ہے ۔ پاکستانی قوم کیساتھ کشمیری عوام کی امیدوں کا مرکزبھی عمران خان ہیں ۔وزیرعظم پاکستان عمران خان نے بگڑے نظام کو درست کرنا شروع کردیا ہے ۔ ملک بہت جلد معاشی اقتصادی بحرانوں سے نکل کر ابھر کر سامنے آئے گا۔ کیوں کہ کپتان نے کہاہے کہ ترقی پاکستان کا مقدرہے پاکستان ابھرے گا۔ کپتان جو کہتے ہیں وہ کرکے دکھاتے ہیں۔ آزادکشمیر میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت قائم ہوگی ۔ مسئلہ کشمیر بھی تحریک انصاف کے دور میں حل ہوگا۔ گزشتہ روز حلقہ کھاوڑہ میں مختلف علاقوں کا دورہ کے دوران گفتگوکرتے ہوئے راجہ نوید خان نے مزیدکہاکہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اور کشمیری عوام کی فلاح وبہبودکیلئے بڑا ایجنڈا رکھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حلقہ کھاوڑہ میں باریا ں تبدیل کرنیوالوں نے تعمیر وترقی کے کام نہیں کروائے۔ کچھ کے اقتدار کا سورج ڈوب چکااور دیگر کے اقتدار کا سور ج غروب ہو نیوالا ہے۔ تحریک انصاف ہی اہل کشمیر کو ان کے حقوق دلائے گی۔ کھاوڑہ کے مسائل حل کروائینگے۔ بہت جلد کھاوڑہ میں بڑا جلسہ کروائینگے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر