چکوال،کوئلے کی کانوں میں حادثات روزکامعمول بن گئے

چکوال،کوئلے کی کانوں میں حادثات روزکامعمول بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سالٹ رینج کے علاقے میں محکمہ معدنیات اور انسپکٹریٹ آف مائنز کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے کوئلے کی کانوں میں حادثات روز کا معمول بن گئے اور قیمتی جانیں ضائع ہونے لگیں۔ چوآسیدن شاہ کے علاقہ بشارت میں کوئلے کی کان میں تودہ گرنے سے مزدور جاں بحق ہوگیا۔حادثہ مائن نمبر4میں سیکورٹی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے پیش آیاجاں بحق مزدور کا نام نصیب زادہ ساکن سوات بتایا جاتا ہے۔، گزشتہ چند دنوں میں مائن کے حادثات میں آٹھ سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔