چکوال میں یونیورسٹی کاخواب جلد پورا ہوگا،راجہ یاسرسرفراز

چکوال میں یونیورسٹی کاخواب جلد پورا ہوگا،راجہ یاسرسرفراز

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر سرفراز نے کہا ہے کہ ان شاء اللہ آنیوالے دنوں میں یونیورسٹی کا خواب بھی پورا ہوگا اور چکوال میں پنجاب یونیورسٹی کا کیمپس اسی تعلیمی سال میں ضرور شروع ہوگا۔ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں شام کی شفٹ میں بی ایس کلاسز کے شروع کرنے کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے اور جلد ہی شام کی شفٹ میں داخلے ہونگے۔ وہ کامرس کالج چکوال کے دورے پر اخبار نویسوں سے گفتگو کر رہے تھے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز چکوال اور دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن و سیاحت راجہ یاسر ہمائیوں سرفراز نے ادارے کی بہتری کے لئے صوبائی وزیر نے ہر ممکن سہولیات دینے کا وعدہ کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر