A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

سینئر ججز،وکلا اپنے جونئیرز کیلئے رول ماڈل ہوتے ہیں،جسٹس ہمایوں امتیاز

سینئر ججز،وکلا اپنے جونئیرز کیلئے رول ماڈل ہوتے ہیں،جسٹس ہمایوں امتیاز

Sep 12, 2018

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سینئر ججز اور سینئر وکلاء جونیئر ججز اور اور جونئیر وکلاء کے لیے رول ماڈل ہوتے ہیں یہ بات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال چوہدری ہمایوں امتیاز نے تلہ گنگ تحصیل بار کی جانب سے دی گئی عید ملن پارٹی میں کہی۔ پارٹی کاانعقاد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج تلہ گنگ جاوید اقبال بوسال نے صدر تحصیل بار تلہ گنگ ملک ریاض موگلہ اور سیکرٹری بار ملک حامد نواز نوشیری کی خصوصی درخواست پر کیا تقریب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال چوہدری ہمایوں امتیاز نے بطور مہمان خضوصی شرکت کی جبکہ ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج محمد اسلم بھٹی اور ایڈمن سنیئر سول جج چکوال میڈم سائرہ نورین نے بھی شرکت کی اور تلہ گنگ جوڈیشری سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ججز جاوید اقبال بوسال۔محمد فاروق سول جج فرسٹ کلاس سید فہیم احمد شاہ چوہدری عبدل خان سید ضمیر حسین شاہ ملک شیر افضل اور سول جج وقاص ارشد نے بھی شرکت کی جہاں ڈسٹرکٹ جج نے سیشن کورٹ کی جانب سے بناے گئے آرچڈ گارڈن میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا سول کوٹس میں خواتین سائلین کے لیے بناے گئے انتظار گاہ کا بھی افتتاح کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ جج نے خواتین کے فیملی کیسز کو جلد از جلد نبٹانے کی تنبیح اور ماتحت ججز کی خدمات کو سراہا بعد میں تلہ گنگ بار میں ججز اور وکلاء سے خطاب کیا اور تلہ گنگ بار کے مسائل پر بھی نظر ثانی کی یقین دہانی کی

مزیدخبریں