جلوسوں،مجالس کو فول پروف سکیورٹی دینگے،ڈی پی اوچکوال

جلوسوں،مجالس کو فول پروف سکیورٹی دینگے،ڈی پی اوچکوال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او چکوال عادل میمن نے کہا ہے کہ عاشورہ محرم کے موقع پر ضلع بھر میں مجالس عزا روائتی اور لائسنسی جلوسوں کو پولیس فول پروف سیکورٹی فراہم کریگی۔ وہ اپنے دفتر میں متولی امام بارگاہ گلستان زہرہ چوہدری اظہر عباس سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔ ڈی پی او نے مزید بتایا کہ عاشورہ محرم کے موقع پر ضلع بھر کی تمام امن کمیٹیوں نے انہیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔ جبکہ چوہدری اظہر عباس نے کہا ہمارے قطعاً کو دنیاوی مقاصد نہیں جبکہ ہم اتحاد بین المسلمین اور اخوت، بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھنے پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا امام بارگاہ گلستان زہرہ کی انتظامیہ مقامی انتظامیہ سے ہمیشہ تعاون کرتی ہے۔ اس موقع پر چکوال پریس کلب کے سیکٹری جنرل محمد خان عاقل اور سیکرٹری فنانس عارف محمود کھوکھر بھی موجود تھے۔ بعدازاں چوہدری اظہرعباس نے ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر شاہد سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ملکی حالات کے پیش نظر ضلع بھر کے تمام مجالس عزا اور جلوسوں کے منتظمین کا فرض بنتا ہے کہ وہ انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں اور انتظامیہ ان جلوسوں کو مقررہ راستوں سے گزارنے کیلئے پولیس سے مل کر اپنا بھرپور کردار ادا کریگی۔بعد ازاں چوہدری اظہر عباس نے صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن و سیاحت راجہ یاسر ہمایوں سرفراز سے بھی ڈی سی آفس میں ملاقات کی اور محرم کے حوالے سے تفصیلی حالات سے آگاہ کیا۔