بیگم کلثوم نواز نے جمہوریت کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا،نواب ثناء اللہ زہری
کوئٹہ (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے بیگم کلثوم نواز کی انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز نے جمہوریت کے فروغ میں اہم کردار ادا کیااور پارٹی قائد میاں نواز شریف کے ساتھ آخری دم تک کھڑی رہیں,سابق وزیر اعلی نواب ثناء اللہ زہری نے اپنے جاری کردہ تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں شریف خاندان کے ساتھ ہیں پاکستان اور مسلم لیگ ن کیلئے بیگم کلثوم نواز کی جدوجہد کسی سے پوشیدہ نہیں بیگم کلثوم نواز کی آمریت کیخلاف جمہوری سیاسی کردار لائق تحسین تھاانکی جدو جہد کو تاریخ میں ہمیشہ یار رکھا جائیگا ۔
ثناء اللہ زہری