A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟

Sep 12, 2018 | 08:48:AM

برج حمل

 ستمبر12      بدھ۔ اہل خانہ کیساتھ کسی گھریلو مسئلے پر اختلاف رائے ہو سکتا ہے۔ آپ سخت مزاج لوگوں  کے رویہ سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ وہ معقول حد تک تبدیلیاں لانے کیلئے تیار وہیں۔

برج ثور

 ستمبر12      بدھ۔ بعض غیر متوقع واقعات رونما ہو سکتے ہیں۔ تفریحی پروگرام پر عملدرآمد ہو سکے گا۔ اپنے کام اور صحت کے پروگرام پر سختی سے عمل کرتے رہیں آپ ٹھوس بنیادوں پر کھڑے ہیں۔

برج جوزا

 ستمبر12      بدھ۔ منصبی امور میں ذمہ داریاں بڑھیں گی۔ افسران بالا سے تعاون کریں۔ قریبی عزیز و اقارب سے تعلقات بہتر ہونگے۔ شریک کارکے ساتھ تعلقات احتیاط طلب ہونگے۔

برج سرطان

 ستمبر12      بدھ۔ دور کے لوگوں سے رابطہ ہو سکے گا۔ ساتھی کارکن ایمانداری کا مظاہرہ کریں گے جس سے آپ بڑے نقصان سے بچ جائیں گے۔ منصوبوں کے مطابق عمل کریں اپنے اصول نہ توڑیں ۔ 

برج اسد

 ستمبر12      بدھ۔ مالی امور میں دلچسپی رہے گی۔ آپ کی شخصیت سے ایک کشش‘ تخلیقی صلاحیت اور خوش اخلاقی کا اظہار ہوتا ہے۔ مالیاتی راز ظاہر ہو جائیں گے جن سے آپ کو فائدہ پہنچے گا۔

برج سنبلہ

 ستمبر12      بدھ۔خود اعتمادی میں اضافہ ہو گا۔ کام کے سلسلے میں سفر کا امکان ہے۔ کام کرنے کی صلاحیت بڑھے گی۔ اپنی رقم سوچ سمجھ کر خرچ کریں کیونکہ خرید و فروخت میں دھوکہ دہی کا اندیشہ ہے۔

برج میزان

 ستمبر12      بدھ۔ خریداری کا موقع ملے گا۔ اسی طرح آپ اور آپ کی شریک حیات ایک بڑے مسئلہ کو اچانک حل کر سکتے ہیں۔دوستوں کیساتھ اجتماعی پارٹی کا اہتمام ہو سکے گا۔ سفر کا پروگرام بن سکے گا۔

برج عقرب

 ستمبر12      بدھ۔ حالات میں بہتری آئے گی۔ نامکمل کام کو فوری طور پر مکمل کر لیں پہلے سے ادا کئے ہوئے الفاظ پر زور دیا جائے گا۔مہمانوں کی آمد کی وجہ سے اچانک سیر و تفریح کا پروگرام بن سکتا ہے۔

برج قوس

 ستمبر12      بدھ۔کسی دوست کے ساتھ معمولی اختلاف رائے کا خدشہ ہے۔ لوگ آپ کی نیک نامی سے ناجائز فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ شریک حیات کا تعاون حاصل ہوگا۔ ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

برج جدی

 ستمبر12      بدھ۔ سفر پیش آ سکتاہے۔ جسمانی صحت کا خیال رکھیں۔ کاروباری معاملات میں شریک کار سے تعاون کریں۔ آپ کی خوش قسمتی کا دور شروع ہو کر آپ کی تنہائی کے دن ختم کر دے گا۔

برج دلو

 ستمبر12      بدھ۔مہماتی کاموں میں رجحان رہے گا۔ مشترکہ مفاد کے کام میں رجحان ہوگا۔ مالی منصوبوں پر عملدرآمد ہو سکے گا۔ نجی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگا۔ شریک کار سے اہم معاملات طے کر سکیں گے۔

برج حوت

 ستمبر12      بدھ۔ کسی اجتماعی محفل میں شرکت کر سکیں گے۔ رومانوی امور حسب منشاء طے پائیں گے۔ صحت جسمانی کا خاص خیال رکھیں۔ اہل خانہ وغیرہ کیساتھ اُلجھنے کی کوشش نہ کریں۔ 

مزیدخبریں