بہت تکلیف میں ہوں، آخری وقت میں والدہ کیساتھ نہیں تھی،مریم نواز

بہت تکلیف میں ہوں، آخری وقت میں والدہ کیساتھ نہیں تھی،مریم نواز
بہت تکلیف میں ہوں، آخری وقت میں والدہ کیساتھ نہیں تھی،مریم نواز

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ بہت تکلیف میں ہوں کہ آخری وقت میں والدہ کے ساتھ نہیں تھی۔

اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر پیرول پر رہائی ملنے کے بعد جاتی امراءکےلئے روانگی کے وقت ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے والدہ کا ذکر کرتے ہوئے مریم نواز آبدیدہ ہو گئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ والدہ کے انتقال کی خبر کے بعددن انتہائی تکلیف دہ تھا، قوم سے اپیل ہے کہ میری والدہ کے درجات کی بلندی کےلئے دعا کرے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی