سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بیگم کلثوم نواز کی میت لینے لندن روانہ ہو گئے

12 ستمبر 2018 (09:13)

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف بیگم کلثوم نواز کی میت لینے لندن روانہ ہو گئے ہیں۔

شہباز شریف لندن جانے کےلئے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے جہاں ان کے ہمراہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ شہباز شریف غیر ملکی پرواز کیو آر 629 سے بذریعہ دوحہ لندن روانہ ہوئے۔لندن میں کل بعد نماز ظہر بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی جس کے بعد میت تدفین کےلئے پاکستان لائی جائے گی۔

سابق خاتون اول کی میت جمعہ کی صبح 6 بجے پاکستان پہنچے گی اورتدفین دن ایک بجے جاتی امرا میں ادا کی جائے گی ۔

مزیدخبریں