جاتی امراء کے تین کمرے سب جیل قرار، جیل مینیو لاگو

جاتی امراء کے تین کمرے سب جیل قرار، جیل مینیو لاگو
جاتی امراء کے تین کمرے سب جیل قرار، جیل مینیو لاگو

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو حکومت نے 12 گھنٹے کے پے رول پر رہا کر دیاہے اور وہ جاتی امراءپہنچ چکے ہیں جہاں جاتی امراءکے تین کمروں کو سب جیل قرار دیدیا گیاہے اور جیل مینول لاگو ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف کچھ دیر سونے کے بعد اب جاگ گئے ہیں اور اہل خانہ کے لوگوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں ، جاتی امراءمیں تین کمروں کو سب جیل قرار دیا گیاہے اور وہاں جیل مینول لاگو ہے یعنی وہ جیل اوقات کے مطابق ہی ملاقاتیں کر پائیں گے اور جو بھی ان سے ملاقات کیلئے آئے گا اس کا جیل رجسٹر میں اندراج کیا جائے گا ۔تاہم یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ان سے صرف خاندان کے افراد ہی ملاقات کر سکیں گے ۔

دوسری جانب ذرائع کا کہناہے کہ نوازشریف نے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں اور وہ اس وقت کوئی بھی سیاسی بات نہیں کر رہے ہیں ۔شریف فیملی کی جانب سے پے رول کو پانچ روز تک بڑھانے کی درخواست کی گئی ہے یعنی رسم قل تک ۔

مزید : قومی