احتساب عدالت نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے باعث العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی

احتساب عدالت نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے باعث العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس ...
احتساب عدالت نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے باعث العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے باعث العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کلثوم نواز قومی شخصیت تھیں، آج کارروائی چلانا مناسب نہیں۔

تفصیلات کے مطابق العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے کی۔نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے موقف اپنایا کہ بدقسمتی سے نوازشریف کی اہلیہ کاانتقال ہوگیا ہے اورآج صبح معلوم ہواکہ نوازشریف کو پیرول پررہائی کے بعدلاہور لےجایاگیاہے،کلثوم نواز وینٹی لیٹر پر تھیں جب نواز شریف واپس آئے،ان کی غیرحاضری میں عدالتی کارروائی چلانے کی ہدایات نہیں ملیں، نوازشریف سے ہدایات لےکرکل عدالت کوآگاہ کردوں گا۔ احتساب عدالت کے جج نے استفسار کیا کہ نوازشریف کی روبکارکہاں ہے؟جس پرعدالتی سٹاف نے آگاہ کیا کہ روبکارابھی تک نہیں آئی۔احتساب عدالت کا کہنا تھا کہ جیل سے روبکارآئے توپتہ چلے اس میں کیالکھاہے۔احتساب عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ باتیں نیشنل میڈیا میں بھی رپورٹ ہوئی ہیں، کلثوم نواز قومی شخصیت تھیں، آج کارروائی چلانا مناسب نہیں، العزیزیہ ملزریفرنس کی سماعت کل دوبارہ ہو گی۔جس پر احتساب عدالت میں العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔

مزید : قومی /جرم و انصاف /علاقائی /اسلام آباد