وزیراعظم عمران خان کا نئے اسلامی سال پر اہل اسلام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

وزیراعظم عمران خان کا نئے اسلامی سال پر اہل اسلام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
وزیراعظم عمران خان کا نئے اسلامی سال پر اہل اسلام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے نئے اسلامی سال پر پاکستانی قوم اور اہل اسلام کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

نئے اسلامی سال 1440 ہجری کے آغاز پر وزیراعظم عمران خان کا پیغام دیتے ہوئے کہنا تھا کہ محرم الحرام کو اسلام سے پہلے بھی عزت و توقیر حاصل تھی، اسلام نے محرالحرام کی عظمت میں مزید اضافہ کیا، یہ مہینہ جذبہ ایثار و قربانی، اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، ہمیں تعصبات کو بھلا کر ملک و قوم کی ترقی کےلئے کام کرنا چاہیے۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ دعا ہے یہ سال امت مسلمہ کےلئے باعث رحمت ہو، اللہ تعالی سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہمیں اپنی پناہ میں رکھے۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد