افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں خودکش حملہ، 32 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں خودکش حملہ، 32 افراد ہلاک
افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں خودکش حملہ، 32 افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (ویب ڈیسک)افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں خودکش حملے میں 32 افرادہلاک اور 128 سے زائد زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق ننگرہار کے ضلع محمد درا میں خودکش حملہ آور نے احتجاجی مظاہرے کو نشانہ بناتے ہوئے ہجوم میں گھس کر خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا، مظاہرین ضلع پولیس افسر کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔
محکمہ صحت کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ خودکش حملے میں کم از کم 32 افراد ہلاک اور 128 سے زائد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔