انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان ، تعلیمی بورڈز کی ویب سائٹس کریش، طلبہ بذریعہ ایس ایم ایس کیسے رزلٹ دیکھ سکتے ہیں ؟ جانئے

انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان ، تعلیمی بورڈز کی ویب سائٹس کریش، طلبہ بذریعہ ...
انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان ، تعلیمی بورڈز کی ویب سائٹس کریش، طلبہ بذریعہ ایس ایم ایس کیسے رزلٹ دیکھ سکتے ہیں ؟ جانئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور سمیت تمام تعلیمی بورڈز کے انٹرمیڈیٹ کے امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور، ملتان، فیصل آباد ، گوجرانوالہ، سرگودھا، ساہیوال، راولپنڈی اور ڈیرہ غازی خان کے تعلیمی بورڈز کے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ نتائج کا اعلان آج (بدھ کو) صبح10 بج کر 10 منٹ پر کیا گیا تاہم تعلیمی بورڈز کی ویب سائٹس معمول سے زیادہ ٹریفک کے باعث 10 بج کر 10 منٹ پر ہی کریش کر گئیں جس کی وجہ سے طلبہ کو نتائج دیکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

تعلیمی بورڈز کی ویب سائٹس سے نتائج وصول نہ ہونے کی پریشانی سے بچنے کیلئے طلبہ بذریعہ ایس ایم ایس ذیل میں دیے گئے نمبرز سے اپنا نتیجہ معلوم کر سکتے ہیں۔ اپنا نتیجہ حاصل کرنے کے لیے طلبہ صرف اپنا رول نمبر لکھیں اور کوئی اضافی بات نہ لکھیں اور اسے ذیل میں دیے گئے نمبرپر بھیجیں تو اپنا نتیجہ حاصل کرسکتے ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /ڈیرہ غازی خان /راولپنڈی /سرگودھا /فیصل آباد /گوجرانوالہ /لاہور /ملتان