پاکستانی قوم ڈیم فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے، یونس خان

پاکستانی قوم ڈیم فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے، یونس خان
پاکستانی قوم ڈیم فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے، یونس خان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کوئٹہ(ویب ڈیسک)سابق قومی کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ قوم ڈیم فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے اور کسی قربانی سے دریغ نہ کرے۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پی ٹی آئی کو حکومت سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ہاتھ میں اختیارات ہوتے ہیں، عوام کو متحرک کرنے کیلیے حکومت کو خود آگے آنا ہو گا۔ ملک میں ڈیمز کی تعمیر کے ساتھ دیگر تعمیرات بھی ہونی چاہیئں، ہم سب کو اس مقصد کیلیے بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز کی بات کرتے ہیں، اب ہمیں یہ بھی واضح کرنا ہے دونوں ممالک کے درمیان سیریز کیسی ہونی چاہیے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان انہی ممالک کے عظیم کھلاڑیوں کے ناموں سے باقاعدہ سیریز ہونی چاہیے۔

یونس خان نے مزید کہا کہ پی ایس ایل سے قومی ٹیم کو بہترین کھلاڑی ملے اور کارکردگی میں بہتری آئی، ایشیا کپ میں پاک بھارت مقابلہ کانٹے دار ہو گا، جو ٹیم بہتر کھیلے گی وہی فائدہ اٹھانے میں کامیاب رہے گی۔

مزید : قومی /کھیل