سپریم کورٹ میں 2 خواجہ سراﺅں کو ملازمت دیں گے،چیف جسٹس ،خواجہ سراﺅں کیخلاف ویب سائٹس کابھی نوٹس

سپریم کورٹ میں 2 خواجہ سراﺅں کو ملازمت دیں گے،چیف جسٹس ،خواجہ سراﺅں کیخلاف ...
سپریم کورٹ میں 2 خواجہ سراﺅں کو ملازمت دیں گے،چیف جسٹس ،خواجہ سراﺅں کیخلاف ویب سائٹس کابھی نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں خواجہ سراؤں کے حقوق سے متعلق کیس میں چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہے کہ خواجہ سراؤں کوحقوق دلاناہماری اولین ترجیح ہے،سپریم کورٹ میں 2 خواجہ سراؤں کوملازمت دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سر براہی میں بنچ نے خواجہ سراﺅں کے حقوق سے متعلق کیس کی سماعت کی، چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ این جی اوزاورکے پی حکومت کونوٹس جاری کرتے ہیں،ہمارے معاشرے میں خواجہ سراؤں کی تضحیک کی جاتی ہے،عدالت خواجہ سراؤں کوقومی دھارے میں لاناچاہتی ہے،عدالت خواجہ سراؤں کی حفاظت اوران کے مسائل کاحل چاہتی ہے۔
چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ کیاتمام درخواست گزاروں کے شناختی کارڈجاری ہوں گے؟چیئرمین نادرا نے کہا کہ شناختی کارڈجاری کررہے ہیں،سہولت مہم بھی جاری ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ محض کارروائیاں نہیں ہونی چاہئیں،اس طرح کے واقعات بدنامی کاسبب بنتے ہیں،خیبرپختونخوامیں خواجہ سراؤں کی تذلیل کی جاتی ہے،خیبرپختونخوامیں خواجہ سراؤں کوجان لیوادھمکیوں کاسامناہے،سیکرٹری کمیشن نے کہا کہ مجھے ایسی اطلاعات پرافسوس ہے،خواجہ سراؤں کوقتل بھی کیا گیا۔
سپریم کورٹ نے خواجہ سراؤں کےخلاف ویب سائٹس کابھی نوٹس لے لیا ،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ کون سی این جی اوہے جوپیج بناکربدنام کررہی ہے؟عدالت نے خواجہ سراؤں کے حقوق سے متعلق سفارشات 2 ہفتے میں طلب کر لی اوربلیووین ویب سائٹ کے مالک نسیم قمرکونوٹس جاری کر دیا،عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ویب سائٹ کے ذریعے غیرضروری معلومات اورافواہیں پھیلائی جارہی ہیں،عدالت نے کیس کی سماعت 2 ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔