مریم نواز سے منسوب بیانات درست نہیں، رہنما ن لیگ نے 2 روز سے کوئی بیان نہیں دیا: مریم اورنگزیب

مریم نواز سے منسوب بیانات درست نہیں، رہنما ن لیگ نے 2 روز سے کوئی بیان نہیں ...
مریم نواز سے منسوب بیانات درست نہیں، رہنما ن لیگ نے 2 روز سے کوئی بیان نہیں دیا: مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی جانب سے میڈیا کو کوئی بیان نہیں دیا گیا۔
اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز نے میڈیا کو کوئی بیان نہیں دیا ، ان سے منسوب بیانات درست نہیں ہیں، گزشتہ 2 روز سے جاری بیانات مریم نواز نے نہیں دیے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا بیان صرف ترجمان ن لیگ ہی جاری کریں گی، ترجمان کے جاری کردہ بیان کو ہی شائع یا نشر کیا جائے۔ جیل میں ملاقات کی گفتگو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش نہ کیا جائے قیاس آرائی پر مبنی خبروں سے ابہام پھیلانا درست نہیں ہے۔