کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے دھماکا، 9 مزدورجاں بحق ،امدادی کارروائیاں جاری

Sep 12, 2018 | 11:01:AM

کوہاٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن)کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے دھماکاہواہے جس میں 11 کان کن ملبے تلے دب گئے جس سے 9 مزدورجاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ باقی 2 مزدوروں  کو نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے دھماکا ہونے کا واقعہ کوہاٹ میں درہ آدم خیل کے علاقے اخوروال میں پیش آیا۔سیکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ دھماکے سے کوئلے کی کان بیٹھ گئی جس سے 11 کان کن ملبے تلے دب گئے جس سے 9 مزدورجاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے  جبکہ باقی 2 مزدوروں  کو نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

مزیدخبریں