سوشل میڈیا پر خاتون کی جانب سے بچی پر تشدد کی یہ ویڈیو وائرل، لیکن اس کی حقیقت کیا ہے ؟ شیریں مزاری نے انتہائی حیران کن انکشاف کردیا

سوشل میڈیا پر خاتون کی جانب سے بچی پر تشدد کی یہ ویڈیو وائرل، لیکن اس کی حقیقت ...
سوشل میڈیا پر خاتون کی جانب سے بچی پر تشدد کی یہ ویڈیو وائرل، لیکن اس کی حقیقت کیا ہے ؟ شیریں مزاری نے انتہائی حیران کن انکشاف کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) گزشتہ کچھ روز سے ایک خاتون کے چھوٹی بچی پر بیہمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل ہے تاہم اب اس کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ یہ ویڈیو پاکستان نہیں بلکہ بھارت کی ہے۔

سوشل میڈیاپر وائرل ویڈیو میں ایک خاتون کمسن گھریلو تشدد کا نشانہ بنارہی ہے۔ ویڈیو کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں اور ایکشن کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے اس کا نوٹس لیا اور ٹوئٹر پر لوگوں سے اس حوالے سے مدد طلب کی ۔ انہوں نے ایف آئی اے کو بھی ویڈیو کی کھوج لگانے کا ٹاسک سونپا جو کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا گیا ۔

شیریں مزاری نے ٹوئٹر پر بتایا کہ یہ ویڈیو بھارتی پنجاب کے دارالحکومت چندی گڑھ کی ہے۔ انہوں نے لکھا ’ صرف معلومات کیلئے، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے میرے نوٹس کے ایک روز بعد ہی بتادیا تھا کہ جس ویڈیو میں ایک خاتون چھوٹی بچی کو چائے ٹھیک نہ بنانے پر پیٹ رہی ہے وہ چندی گڑھ انڈیا کی ہے‘۔

مزید : قومی /انسانی حقوق /علاقائی /اسلام آباد