کلثوم نواز سرطان کی تشخیص کے بعد 385 دن زندہ رہیں

کلثوم نواز سرطان کی تشخیص کے بعد 385 دن زندہ رہیں
کلثوم نواز سرطان کی تشخیص کے بعد 385 دن زندہ رہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ سرطان کی تشخیص ہونے کے بعد 385دن زندہ رہیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق انہیں حلق کے سرطان کا عارضہ لاحق رہا۔ جس کی لندن میں طبی معائنوں کے دوران 22؍اگست 2017 کو تشخیص ہوئی تھی۔ 25روز میں یہ دوسرا دھچکا تھا جو شریف خاندان کو برداشت کرنا پڑا۔

28جولائی 2017ء کو نواز شریف پاناما پیپرز کیس میں دبئی کی کمپنی سے تنخواہ چھپانے پر نااہل قرار دیئے گئے۔ بیگم کلثوم نواز 17؍اگست 2017ء کو علاج کیلئے لندن روانہ ہوئی تھیں۔ یہ اتفاق ہے کہ کلثوم نواز کا انتقال قائداعظم کے یوم وفات پر 11؍ستمبر کو ہی ہوا۔ نواز شریف کی تاریخ پیدائش 25؍دسمبر بتائی جاتی ہے جو قائداعظم کا بھی یوم پیدائش ہے۔