لاہور ہائیکورٹ کا3 روزمیں ہال روڈ کی تاریخی عمارتوں کو پینٹ کرنے کاحکم

لاہور ہائیکورٹ کا3 روزمیں ہال روڈ کی تاریخی عمارتوں کو پینٹ کرنے کاحکم
لاہور ہائیکورٹ کا3 روزمیں ہال روڈ کی تاریخی عمارتوں کو پینٹ کرنے کاحکم

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہال روڈکی تاریخی عمارتوں کی حالت زارسے متعلق کیس کی سماعت میں لاہور ہائیکورٹ نے3 روزمیں ہال روڈ کی تاریخی عمارتوں کو پینٹ کرنے کاحکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ہال روڈکی تاریخی عمارتوں کی حالت زارسے متعلق کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی ۔اس موقع پر عدالت نے خدمت گروپ کے صدربابرمحمودکے پیش نہ ہونے پربرہمی کا اظہارکیا اور ریمارکس دیئے کہ کل ہرصورت بابرمحمودیاان کی یونین کے عہدیدارپیش ہوں۔لاہور ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ شبیرصاحب آپ صدرہیں،ہال روڈ کے فٹ پاتھ ہرصورت کلیئرکریں ہمیں ہال روڈ کی عمارتوں کاحسن ہرصورت بحال کرناہے۔جس پر لاہور ہائیکورٹ نے3 روزمیں ہال روڈ کی تاریخی عمارتوں کو پینٹ کرنے کاحکم دے دیا۔

مزید : قومی /جرم و انصاف /علاقائی /پنجاب /لاہور