A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

ڈیم کے مخالفین کو آخری وارننگ دے رہے ہیں ،ڈیم نہ بننے کے ایجنڈے کو پورا نہیں ہونے دینگے ،چیف جسٹس کے ڈھڈوچا ڈیم کیس میں ریمارکس

ڈیم کے مخالفین کو آخری وارننگ دے رہے ہیں ،ڈیم نہ بننے کے ایجنڈے کو پورا نہیں ہونے دینگے ،چیف جسٹس کے ڈھڈوچا ڈیم کیس میں ریمارکس

Sep 12, 2018 | 11:43:AM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ایک سیاستدان نے کہاسپریم کورٹ کوسیاسی پارٹی بنالینی چاہئے،مخالفت کرنے والے کسی اورکے ایجنڈے پرکام کررہے ہیں اوریہ وہ ایجنڈا ہے کہ پاکستان میں ڈیم نہ بنے،چیف جسٹس پاکستان کا کہناتھا کہ جو عدالت کو بدنام کریں گے انھیں ایسے نہیں جانے دیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے ڈھڈوچا ڈیم سے متعلق کیس کی سماعت کی ،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ڈیم کی تعمیرپرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،بےشک کوئی کتنابڑاسیاستدان یا اپوزیشن لیڈرہی کیوں نہ ہو،ڈیم نہ بننے کے ایجنڈے کو پورانہیں ہونے دیں گے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آنے والی نسلوں کے مستقبل کیلئے ڈیم بنارہے ہیں،حکومت پنجاب ٹائم فریم دے کب تک ڈیم بنا لیں گے ،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ حکومت ڈیم کی تعمیر کا ٹائم فریم دیں ،ڈیم کے مخالفین کو آخری وارننگ دے رہے ہیں ۔

مزیدخبریں