پاکستان میں کلثوم نواز کی تدفین جمعہ کو متوقع لیکن لندن میں نماز جنازہ کب ہوگی ؟ حیران کن خبرآگئی

پاکستان میں کلثوم نواز کی تدفین جمعہ کو متوقع لیکن لندن میں نماز جنازہ کب ...
پاکستان میں کلثوم نواز کی تدفین جمعہ کو متوقع لیکن لندن میں نماز جنازہ کب ہوگی ؟ حیران کن خبرآگئی

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی نماز جنازہ کل لندن ریجنٹ پلازہ پارک میں ادا کی جائے گی اور اس کے بعد ان کے جسد خاکی کو لاہور لایا جائے گا اور جاتی امراءمیں میاں محمد شریف کے پہلو میں تدفین کی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نواز گز شتہ 13ماہ سے لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں زیر علاج تھیں۔ وہ کینسر کے مرض سے جانبر نہ ہو سکیں، ان کی عمر 68 برس تھی۔ سابق خاتون اول کی میت جمعہ کو لندن سے لاہور لا ئی جائیگی۔ انہوں نے دو بیٹے حسن نواز،حسین نواز ،دو بیٹیاں مریم نواز، اسما اور شوہر نوازشر یف کو سوگوار چھوڑا۔

اتوار کی رات ہارلے سٹریٹ کلینک میں بیگم کلثوم نواز کی طبیعت بگڑنے پر انہیں دوبارہ آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا، جس کے بعد ان کی طبیعت بگڑتی چلی گئی، جس کے بعد وہ دوران علاج منگل کی صبح گیارہ بجے کے قریب (لندن کا وقت) اور پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے کے قریب خالق حقیقی سے جاملیں۔ انتقال کے وقت دونوں صاحبزادے حسن اور حسین نواز ان کے پاس موجود تھے۔

نوازشریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو پے رول پر اڈیالہ جیل سے جاتی امراءمنتقل کر دیا گیاہے اور ان کے پے رول کو بڑھانے کا بھی امکان ہے ۔

مزید : قومی