تحریک انصاف کے رہنما عون چوہدری کو پنجاب حکومت میں اہم عہدہ مل گیا

تحریک انصاف کے رہنما عون چوہدری کو پنجاب حکومت میں اہم عہدہ مل گیا
تحریک انصاف کے رہنما عون چوہدری کو پنجاب حکومت میں اہم عہدہ مل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عون چوہدری کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مشیر مقرر کردیا گیا۔پنجاب حکومت نے عون چوہدری کی وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
پنجاب حکومت میں عہدہ ملنے کے بعد عون چوہدری نے کہا کہ وہ اعتماد کرنے پر وزیراعظم عمران خان اور پارٹی کا مشکور ہوں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں عون چوہدری نے کہا کہ میری زندگی اور خدمات پاکستان کیلئے وقف ہیں۔عون چوہدری نے نئی ذمہ داری نیک نیتی اوردیانت داری سے سرانجام دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔