کلثوم نواز کی رحلت ، جسد خاکی کیساتھ کتنے لوگ لندن سے پاکستان آئیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

کلثوم نواز کی رحلت ، جسد خاکی کیساتھ کتنے لوگ لندن سے پاکستان آئیں گے؟ ...
کلثوم نواز کی رحلت ، جسد خاکی کیساتھ کتنے لوگ لندن سے پاکستان آئیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی تین مرتبہ خاتون اول بننے والی بیگم کلثوم نواز گزشتہ روز لندن میں انتقال کر گئی ہیں ، ان کی نماز جنازہ کل صبح لندن کے ریجنٹ پلازہ پارک میں ادا کی جائے گی جس کے بعد ان کی میت کو پاکستان لایا جائے گا اور اس کیلئے شہبازشریف لندن روانہ ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کے ذرائع کا کہناہے کہ بیگم کلثوم نواز کی میت کے ساتھ لندن سے دس افراد پاکستان آئیں گے جن میں مریم نوازشریف کے بچے بھی شامل ہیں جبکہ مریم نواز کی بہن اسماءنواز بھی لندن سے کلثوم نواز کی میت کے ساتھ ہی لاہور آئیں گی ۔ نوازشریف ،مریم نوازاور کیپٹن صفدر کو پے رول پر اڈیالہ جیل سے جاتی امراءمنتقل کر دیا گیاہے اور گھر کے تین کمروں کو سب جیل قرار دیدیا گیاہے ۔ نوازشریف کے پے رول میں اضافہ کرنے کیلئے سمری بھی وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے ۔

مزید :

قومی -