مال روڈ،داتادربارکے اطراف کوڑاپھینکنے والے 170 افرادکوجرمانہ ، ایک لاکھ 70 ہزاروصول

مال روڈ،داتادربارکے اطراف کوڑاپھینکنے والے 170 افرادکوجرمانہ ، ایک لاکھ 70 ...
مال روڈ،داتادربارکے اطراف کوڑاپھینکنے والے 170 افرادکوجرمانہ ، ایک لاکھ 70 ہزاروصول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مال روڈ،داتادربارکے اطراف صفائی سے متعلق کیس کی سماعت میں جسٹس علی اکبرقریشی کے حکم پرچیف کارپوریشن نے رپورٹ جمع کرادی جس کے مطابق کوڑاپھینکنے والے 170 افرادکوجرمانہ کرکے ایک لاکھ 70 ہزاروصول کیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مال روڈ،داتادربارکے اطراف صفائی سے متعلق کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس علی اکبرقریشی نے کی۔اس موقع پر جسٹس علی اکبرقریشی کے حکم پرچیف کارپوریشن نے رپورٹ جمع کرادی۔جس میں عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ کوڑاپھینکنے والے 170 افرادکوجرمانہ کرکے ایک لاکھ 70 ہزاروصول کیے جبکہ داتادربارکے اطراف کوڑاپھینکنے والے دکانداروں کو 70 ہزارروپے جرمانہ کیا۔عدالت نے چیف کارپوریشن کی رپورٹ پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ہال روڈپرکوڑاکرکٹ پھینکنے والوں کوبھی جرمانے کیے جائیں۔جس پر لاہورہائیکورٹ نے کل رپورٹ طلب کرلی۔