منشیات سمگلنگ کیس میں گرفتاریورپی ماڈل کی عدالت میں پیشی،سائلین اور عملے کی توجہ کا مرکز بن گئی

منشیات سمگلنگ کیس میں گرفتاریورپی ماڈل کی عدالت میں پیشی،سائلین اور عملے کی ...
منشیات سمگلنگ کیس میں گرفتاریورپی ماڈل کی عدالت میں پیشی،سائلین اور عملے کی توجہ کا مرکز بن گئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)منشیات سمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی یورپی ماڈل ٹریزا ہیلسکی نے عدالت پیشی کے وقت بھی اپنی سج دھج کے باعث مرکز نگاہ بن کر ایان علی کی یاد تازہ کردی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق 21 سالہ ٹریزا ہیلسکی کا تعلق یورپی ملک جمہوریہ چیک سے ہے، اسے رواں برس لاہور ایئر پورٹ سے متحدہ عرب امارات جاتے ہوئے اس وقت گرفتارکیا تھا جب اس کے سامان سے 9 کلوگرام منشیات برآمد ہوئی تھی۔ ٹریزا بھی منشیات سمگلنگ کی کوشش کا اعتراف جرم کرچکی ہیں اور معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہے۔

آج ٹریزا کو لاہورکی سیشن عدالت میں پیش کیا گیا لیکن عدالت میں غیرملکی ماڈل کورنگے ہاتھوں گرفتار کرنے والے کسٹم انسپکٹر کا بطور گواہ بیان قلمبند نہیں کیا جاسکا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کردی۔ دوسری جانب عدالت میں پیشی کے دوران ٹریزا اپنی سج دھج کے باعث سائلین اورعملے کی مرکزنگاہ بن گئیں، سیاہ کرتے اورنیلی جینز کے ساتھ انہوں نے دوپٹہ لیا ہوا تھا، ٹریزا جہاں آنکھوں پر چشمہ لگا کرسورج کے گرم شعاعوں کو روکنے کی کوشش میں مصروف تھیں وہیں وہ کاغذ کے ٹکڑے کی مدد سے گرمی کا زورتوڑنے کے لیے خود کو پنکھا بھی جھل رہی تھیں۔

وکیل اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ آتے ہوئے جب ٹریزا نے دیکھا کہ ان کی وڈیو بنائی جارہی ہے تو اس انداز سے مسکرائیں کہ جیسے وہ عدالت میں پیشی کےلئے نہیں بلکہ ماڈلنگ پرجارہی ہو۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی سپرماڈل ایان علی بھی کروڑوں روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی سمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی تھیں اور وہ بھی ہر پیشی پر منفرد انداز میں پیش ہوا کرتی تھیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور