” کلثوم اور نوازشریف کی جوڑی مثالی تھی، دونوں میں کبھی لڑائی۔۔۔“سابق وزیراعظم کی والدہ نے ایسی بات بتادی کہ آپ کی آنکھیں بھی نم ہوجائیں گی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نوازشریف گزشتہ روز لندن میں انتقال کر گئیں ہیں ، ان کی میت پاکستان واپس لانے کیلئے شہبازشریف لندن روانہ ہو گئے ہیں تاہم اب نوازشریف کی والدہ محترمہ کا ماضی میں دیا گیا ایک بیان سامنے آیاہے جس میں انہوں نے بتایاکہ میرے بیٹے اور کلثوم کے درمیان کبھی لڑائی نہیں ہوئی ۔
نجی اخبار ’ نوائے وقت ‘ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی والدہ کا کہناتھا کہ کلثوم نواز اور نوازشریف کی جوڑی مثالی تھی اور دونوں میں کبھی لڑائی نہیں ہوئی کیونکہ میری بہو فرمانبردار تھی اور خاوند بھی نیک ہے ۔
واضح رہے کہ کلثوم نوازشریف کی نماز جنازہ لندن کے ریجنٹ پلازہ میں بھی ادا کی جائے گی جس کے بعد شہبازشریف فیملی کے دس سے بارہ افراد کے ہمراہ کلثوم نواز کی میت کل صبح لاہور لے کر آئیں گے اور نماز جنازہ کے بعد ان کی تدفین جاتی امراءمیں میاں محمدشریف کے پہلے میں ہی کی جائے گی ۔