A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

پی ٹی آئی حکومت کا فنانس ایکٹ 2018 میں ترامیم لانے کافیصلہ

پی ٹی آئی حکومت کا فنانس ایکٹ 2018 میں ترامیم لانے کافیصلہ

Sep 12, 2018 | 14:21:PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی حکومت نے فنانس ایکٹ 2018 میں ترامیم لانے کافیصلہ کر لیا جس کا مقصد بجٹ اور تجارتی خسارہ کم کرنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت ترقیاتی بجٹ میں 400 ارب روپے کی کمی کا ارادہ رکھتی ہے،ایف بی آرمیں متعدد اقدامات سے400 ارب روپے سے زیادہ کے ٹیکسزلگائے جائیں گے اور حکومت 1 فیصد کی شرح سے تمام اشیا پردرآمدی ڈیوٹی عائد کرنے کاارادہ رکھتی ہے۔جس کے لئے ٹیکس پراستثنا12 لاکھ روپے سالانہ سےکم کرکے8 لاکھ روپے سالانہ کرنے کی تجویزدی گئی ہے جبکہ تمام درآمدی اشیا پر1 فیصد کی شرح سے درآمدی ڈیوٹی عائد کرنےکی تجویز بھی زیرغور ہے ۔اس مقصد کے لئے پی ٹی آئی حکومت نے فنانس ایکٹ 2018 میں ترامیم لانے کافیصلہ کیا ہے جس کا مقصد بجٹ اور تجارتی خسارہ کم کرنا ہے،فنانس ایکٹ میں ترامیم قومی اسمبلی اجلاس میں منظورکرائی جائیں گی اور فنانس ایکٹ میں ترامیم کے ذریعے800 ارب روپے کااضافی ریونیوحاصل کیاجائے گا۔

مزیدخبریں