حجرہ شاہ مقیم: نوجوان کی طالبہ سے کئی ماہ تک زیادتی، حاملہ ہوگئی
اوکاڑہ (ویب ڈیسک) درندہ صفت نوجوان نے اپنی بہن کی مدد سے میٹرک کی طالبہ کی عزت تار تار کر دی 20سالہ ملزم وقاص کی ہمشیرہ ثنا ءبی بی 15سالہ طالبہ کو اکیڈمی کے بہانے اپنے گھر لے گئی وقاص نے اس کو جان سے مار دینے کی نیت سے دھمکی دے کر اس سے زبردستی زیادتی کر ڈالی۔
روزنامہ خبریں کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے محلہ شاہ میر کے رہائشی وقاص نے اپنی بہن کی مدد سے 15سالہ (ن) کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالااور ان کی برہنہ ویڈیو بنا لی بعد ازاں بلیک میل کر تا رہا اور دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو میں تمہاری برہنہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دوں گا ۔متاثرہ لڑکی کو کئی ماہ تک اپنی درندگی کا نشانہ بنا تا رہا جس سے میڑک کی طالبہ (ن) 8ماہ کی حاملہ ہو گئی متاثرہ لڑکی بدنامی کے خوف سے خاموش رہی والدین کو پتہ چلا تو انہوں نے ملزم وقاص کے ساتھ رابطہ کیا اور اپنی بیٹی کی نازیبا ویڈیو واپسی کا مطالبہ کیا ۔
ملزم نے ویڈیو واپس کر نے سے انکار کر دیا جس پر میٹرک کی طالبہ نے وقاص سے شادی کر نے کا مطالبہ کیا لیکن درندہ صفت ملزم نے شادی سے صاف انکار کر دیا۔ متاثرہ لڑکی کی خود سوزی کی کوشش، والدین نے مقامی پولیس کو مقدمہ کے لیے درخواست گزار دی ۔پولیس نے ملزم وقاص اور اس کی ہمشیرہ ثناءبی بی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور مرکزی ملزم وقاص کو گرفتار کر لیا ملزم کا اعتراف جرم۔