”چند ماہ قبل میری والدہ انتقال کر گئیں تو شریف خاندان کے صرف ایک بندے کو اتنی تمیز تھی کہ اس نے تعزیت کی اور۔۔۔“ حسن نثار نے حیران کن واقعہ سنا دیا، کس کا نام لیا؟ جان کر آپ بھی بے حد حیران ہوں گے

”چند ماہ قبل میری والدہ انتقال کر گئیں تو شریف خاندان کے صرف ایک بندے کو اتنی ...
”چند ماہ قبل میری والدہ انتقال کر گئیں تو شریف خاندان کے صرف ایک بندے کو اتنی تمیز تھی کہ اس نے تعزیت کی اور۔۔۔“ حسن نثار نے حیران کن واقعہ سنا دیا، کس کا نام لیا؟ جان کر آپ بھی بے حد حیران ہوں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف سینئر صحافی و تجزیہ کار حسن نثار کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی بیماری پر سوال اٹھانے والوں سے معذرت کی باتیں کیوں کی جا رہی ہیں، ہماری سیاست خودغرض بھی ہے اور جمہوریت کم ظرف بھی ہے جبکہ شریف خاندان خود بھی ایسا ہی ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں سوال پوچھا گیا کہ بیگم کلثوم نواز طویل علالت کے بعد وفات پا گئی ہیں اور کیا اب کلثوم نواز کی بیماری پر سوال اٹھانے والوں کو شریف خاندان سے معافی مانگنی چاہئے؟ حسن نثار نے سوال کے جواب میں کہا کہ ہماری سیاست خودغرض بھی ہے اور جمہوریت انتہائی کم ظرف بھی ہے، ہمارے بزرگ کہہ گئے ہیں کہ ”دشمن مرے تے خوشی نہ کرئیے، سجناں وی مر جاناں“ لیکن ہم تو معاملات کو دشمنی سے بھی آگے لے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک بات بالکل مت بھولیں کہ یہ لوگ خود بھی ایسے ہی ہیں، ابھی چند ماہ پہلے میری والدہ کی وفات ہوئی تو پاکستان کا کوئی شخص ایسا نہیں تھا جس نے تعزیت نہ کی ہو، عمران خان تو کیا آصف علی زرداری نے بھی تعزیت کی اور میں ان کے حوالے سے جو لکھتا رہا ہوں، مجھے شرم بھی آئی مگر شریف خاندان واحد خاندان تھا جن میں سے ایک صرف ایک بندے کو اتنی تمیز تھی کہ اس نے تعزیت کی۔
حسن نثار نے بتایا کہ شریف خاندان کی جانب سے تعزیت کرنے والا حمزہ شہباز شریف تھا اور ایسا کرنا ادب و آداب میں شامل ہوتا ہے حالانکہ ان کی تعزیت سے میری والدہ نے واپس نہیں آنا تھا، شریف خاندان خود بھی ایسا ہی ہے اس لئے اب معذرت کیوں طلب کر رہے ہیں، میں دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ بیگم کلثوم نواز کو غریق رحمت کرے اور ان کے اہل و عیال کو صبر و جمیل عطاءفرمائے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔