پاکستان کی معروف اداکارہ ارمیناخان کے ساتھ ٹویٹر صارف نے غیر اخلاقی زبان استعمال کی تو آگے سے اداکارہ نے کیاکیا ؟ جان کر کوئی بھی ایسی حرکت کرنے سے قبل دس ہزار بار سوچے گا

پاکستان کی معروف اداکارہ ارمیناخان کے ساتھ ٹویٹر صارف نے غیر اخلاقی زبان ...
پاکستان کی معروف اداکارہ ارمیناخان کے ساتھ ٹویٹر صارف نے غیر اخلاقی زبان استعمال کی تو آگے سے اداکارہ نے کیاکیا ؟ جان کر کوئی بھی ایسی حرکت کرنے سے قبل دس ہزار بار سوچے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے ٹوئٹر پر غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے والے ایک صارف کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ٹویٹر پر ارمینا خان کے لیے ایک صارف نے غیر اخلاقی زبان استعمال کرتے ہوئے چند ٹوئٹس کی تھیں جس پر ارمینا خان آگ بگولہ ہو گئیں۔بعد ازاں اس صارف نے اپنی ٹوئٹس ڈیلیٹ کر دیں مگر ارمینا خان نے ان تمام ٹوئٹس کے عکس محفوظ کرکے اپنی پروفائل پر شیئر کیے اور اس شخص کے بارے میں لوگوں سے معلومات کی درخواست کی۔

اداکارہ نے اس کے بعد 'نیاپاکستان' کے ہیش ٹیک کے ساتھ ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ 'اس صارف نے تمام ٹوئٹس حذف کر دیے ہیں۔ لیکن ہم اس شخص کو ڈھونڈ لیا ہے اور اس کے خلاف حکام کو شکایت کی جائے گی، اگر آپ کسی کو برے کلمات کہتے سنیں تو برداشت نہ کریں بلکہ اس کی حکام کو رپورٹ درج کروائیں‘۔


اداکارہ کا صارف کے حوالے سے کہنا تھا کہ ان کی نظر میں ماں، بہن اور بیٹی کی کوئی عزت نہیں ایسے لوگ معاشرے کی برائی ہیں۔


اداکارہ نے لوگوں کو مخاطب کرتےہوئے مزید لکھا کہ کبھی بھی کسی کی جانب سے غیر اخلاقی زبان برداشت نہ کریں، دنیا کے تمام اچھے لوگ آپ کے ساتھ ہیں۔

مزید :

تفریح -