A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

کویتی قیدی نے جیل میں ایک افسر کے دانت اور دوسرے کا بازو توڑ دیا

کویتی قیدی نے جیل میں ایک افسر کے دانت اور دوسرے کا بازو توڑ دیا

Sep 12, 2018 | 16:32:PM

جدہ (محمد اکرم اسد) مصری شہری کو زبردست طریقے سے زدوکوب کرنے پر 17برس قید کی سزا کاٹنے والے کویتی نے ملکی سنٹرل جیل میں 2کویتی افسران کی پٹائی کر دی ۔

القبس اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ کویتی شہری نے ایک کویتی افسر کے دانت توڑ دیئے جبکہ دوسرے کا بازو الگ کر دیا۔ دونوں کا علاج ہورہا ہے۔ واردات کرنے والے کویتی کے خلاف مقدمے کے اندراج کیلئے میڈیکل رپورٹ تیار کی جا رہی ہے۔

اخباری رپورٹ میں بتایا گیا کہ جیل میں جانے سے قبل کویتی شہری نے الشویخ صنعتی علاقے میں موٹرسائیکلوں کے فاضل پرزے فروخت کرنےو الی دکان پرایک مصری کو زبردست طریقے سے زدوکوب کیا تھا۔ مصری بے ہوش ہو گیا تھا۔ کویتی پر مصری کو قتل کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیاگیا تھا جس کا اس نے انکار کیا تا ہم کویتی عدالت نے کویتی کو 17برس قید کی سزا سنا دی تھی۔

مزیدخبریں