A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

بیگم کلثوم نواز کی وفات پر مسلم لیگ (ن) کویت کا تعزیتی اجلاس

بیگم کلثوم نواز کی وفات پر مسلم لیگ (ن) کویت کا تعزیتی اجلاس

Sep 12, 2018 | 17:37:PM

کویت(عرفان شفیق سے )میان نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر مسلم لیگ ن کویت کے رہنماوں نے ہنگامی تعزیتی اجلاس طلب کیا جس میں میاں محمد ارشد ، محمدزبیرشرفی ،محمد عرفان ناگرہ  نے گہرے دکھ و غم کا اظہار کیا ۔اجلاس  لیبر ہاوس جلیب الشیوخ کویت منعقدکیا گیا تھا۔   اس موقع پر چوہدری ثاقب حسنین گل جنرل سیکرٹری   کویت نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی وفات کی خبر سن کر اایسا محسوس ہوا جیسے ہماری حقیقی ماں کا انتقال ہو گیا ہے۔ وہ ایک بہادر خاتون تھیں ۔

محمدزبیرشرفی صدر پاکستان مسلم لیگ ن لیبرونگ اوورسیز کویت نے کہا آج ہمارے رنج وغم کا دن ہے،  بہن بیگم کلثوم نواز کی وفات ہمارے لیے بہت بڑا سانحہ ہے ۔ جو خلا پیدا ہوا ہے، وہ کبھی پر نہیں ہو سکتا۔  پرویز مشرف کے دور میں مشرف حکومت کے خلاف  بیگم کلثوم نواز کا ریلیوں کے ساتھ کامیاب احتجاج اور پارٹی کو متحد رکھنا ایک بہترین کارناموں میں شامل ہے۔ رب تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہماری بہن بیگم کلثوم نواز کے درجات بلند فرمائے۔  

مزیدخبریں